ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جھارکھنڈ کے وزیرزراعت رندھیر سنگھ پردلت پرتشدد کرنے کا کیس درج

جھارکھنڈ کے وزیرزراعت رندھیر سنگھ پردلت پرتشدد کرنے کا کیس درج

Wed, 27 Dec 2017 21:49:59    S.O. News Service

رانچی،27؍دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)دیوگھر کی ایک عدالت کے حکم پر جھارکھنڈ کے وزیر زراعت رندھیر سنگھ، وزیر کے قریبی چندن سنگھ اور ان کے دوست کے خلاف دلت تشدد کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔یہ کیس دیوگھر ضلع کے سارٹھ علاقے کا ہے۔سارٹھ بلاک کے الیوارا پنچایت کے مکھیا جے دیو مہرا نے یہ کیس کیاہے۔مکھیانے 16اکتوبر کو عدالت میں پی سی آر دائر کیا تھا۔پی سی آر نمبر 413/17کے مطابق عدالت سے شکایت کی گئی تھی۔کورٹ کے حکم کے بعد سارٹھ تھانہ میں وزیر زراعت اور دیگر دو کے خلاف کیس نمبر 214/17 میں دفعہ 323، 341، 380، 452، 454، 504، 506اور تعزیرات ہند 3/4(دلت ظلم ایکٹ )کے تحت مقدمہ داخل دائرکیا گیا ہے۔ایف آئی آرکے مطابق وزیر اور دیگر دو پر الزام ہے کہ اسی سال 13اکتوبر کوذات پرمبنی الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے مکھیا کے ساتھ دھکامکی کی گئی۔ساتھ ہی رات میں مکھیاکے گھرگھس کرجان سے مارنے کی دھمکی بھی دی گئی۔


Share: